سعودی فرمانروا کا صدر ممنون کو ٹیلیفون مستونگ دھماکے میں ہلاکتوں پر افسوس

سعودی فرمانروا کا صدر ممنون کو ٹیلیفون مستونگ دھماکے میں ہلاکتوں پر افسوس
سعودی فرمانروا کا صدر ممنون کو ٹیلیفون مستونگ دھماکے میں ہلاکتوں پر افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا صدر مملکت ممنون حسین سے ٹیلی فون رابطہ ہوا ہے جس دوران  سعودی فرمانروا شاہ سلمان مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ شہدا کے لواحقین اور تمام پاکستانی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ سعودی عرب اس مجرمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہاکہ سعودی حکومت اور عوام اس مصیبت کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ پاکستان اور پاکستانی عوام کی حفاظت کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں۔

یادرہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں 10 سال قید کی سزا ہوئی ہے جس کا سامنا کرنے کے لیے وہ لندن سے پاکستان آئے اور اس وقت اڈیالہ جیل میں اسیر ہیں۔