مہمند ڈیم 6سال میں مکمل ، 12لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا

مہمند ڈیم 6سال میں مکمل ، 12لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا

پشاور (آن لائن ) مہمند ڈیم 6سال میں مکمل ہوگا اور 12لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کے صلاحیت اس میں ہوگی ،مہمند ڈیم جسے منڈا ڈیم بھی کہاجاتا ہے یہ دریائے سوات پر 5کلو میٹر اپ سٹریم منڈا ہیڈ ورکس سے پہلے مہمند ایجنسی میں تعمیر کیا جائے گا ۔

اس ڈیم کا بنیادی مقصد سیلاب سے بچاؤ ، زرعی مقاصد کے لئے پانی اور پن بجلی کا حصول ہے یہ واحد منصوبہ ہے جس سے پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ اکو تباہ کن سیلاب سے بچایا جا سکتا ہے۔ مہمند ڈیم سے 2ارب 86کروڑ یونٹ سالانہ بجلی پیدا ہوگی جبکہ اس پر 303ارب سے زائد کا تخمینہ ہے۔ فنی ماہرین کے مطابق ڈیم پر 24گھنٹے کا کام اور زیادہ لیبر سے اس کی تعمیر کا دورانیہ بھی کم کیا جا سکتا ہے ، مہمند ڈیم کی تعمیر 6سال میں مکمل ہوگی۔

مہمند ڈیم سے سالانہ 35ارب روپے کا معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ بھاشا اور مہمند دیمز پر 17ارب ڈالر سے زائد کی لاگت آئیگی ، دونوں ڈیمز کی تعمیر سے صوبے کی معیشت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ روزگار بھی فراہم ہوگا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور