” نواز شریف جب کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا تو یہ سوچا کہ ۔۔۔ “ عامر لیاقت نے ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ آپ کے بھی گال لال ہوجائیں گے

” نواز شریف جب کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا تو یہ سوچا کہ ۔۔۔ “ عامر لیاقت نے ...
” نواز شریف جب کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا تو یہ سوچا کہ ۔۔۔ “ عامر لیاقت نے ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ آپ کے بھی گال لال ہوجائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما اور اینکر پرسن عامر لیاقت حسین ہمیشہ ہی کسی نہ کسی تنازعے کی زد میں رہتے ہیں اور لوگوں کی خوب تنقید سمیٹتے رہتے ہیں، اب ایک بار پھر انہوں نے نواز شریف اور مریم نواز کے بارے میں ایسی بات کہہ دی ہے کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔

عامر لیاقت حسین این اے 245 کراچی سے الیکشن لڑنے کے ساتھ ساتھ بول نیوز پر اپنا پروگرام بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی جانب سے عمران خان کے خلاف چلائے جانے والے اشتہار کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ عامر لیاقت نے کہا ’ آپ عمران خان کے جملے دکھا کر کہتے ہیں کہ بچوں پر کیا اثر پڑے گا، لیکن جب آپ مجھے کیوں نکالا پوچھتے ہیں اور بچے جب یہ دیکھتے ہیں تو ان پر کیا اثر پڑتا ہوگا؟‘۔

عامر لیاقت حسین نے نیشنل ٹی وی پر بیٹھ کر مریم نواز کے بارے میں تو اخلاقیات کی تمام حدیں پار کردیں اور ان کی تقاریر کے جملوں کو ذومعنویت اور جنسیت کا ایسا پیراہن دیا کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا۔ نواز شریف کی جانب سے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی بات کرنے کے معاملے کو بھی عامر لیاقت نے کچھ ایسی ذو معنویت دی کہ اس کا سارا مفہوم ہی بگڑ گیا۔ عامر لیاقت نے نواز شریف کو مخاطب کرکے کہا’ ان باتوں سے بچوں پر کیا اثر پڑتا ہے ، کبھی اپنے جملوں پر آپ نے غور کیا ہے ، آپ کو اندازہ ہے‘۔

۔۔۔ عامر لیاقت کی ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے انتخابی مہم کے سلسلے میں ٹی وی پر ایک اشتہار دکھایا جارہا ہے جس میں عمران خان کی جانب سے مختلف مواقع پر استعمال کی گئی سخت زبان کو دکھایا گیا ہے ۔ اشتہار کی ترتیب کچھ یوں ہے کہ عمران خان کی تقریر چل رہی ہوتی ہے اور ننھے بچے ٹی وی دیکھ کر اور عمران خان کے الفاظ سن کر پریشان ہورہے ہوتے ہیں ۔ اس اشتہار میں یہ پیغام بھی دیا جاتا ہے کہ عمران خان کی جانب سے استعمال کی جانے والی زبان سے بچوں پر کیا اثر پڑتا ہے۔

۔۔۔ ن لیگ کا اشتہار دیکھیں ۔۔۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی