تحریک انصاف کو الیکشن سے قبل بڑی کامیابی مل گئی ، ایم کیو ایم پاکستان کا امیدوار این اے 207سکھر میں پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان پیپلزپارٹی کیخلاف ایک پیج پر اکٹھے ہو گئے،این اے 207 سے متحدہ کے امیدوار مرتضیٰ ڈہرپی تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہو گئے اور مبین جتوئی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف پیپلزپارٹی کیخلاف ایک پیج پر اکٹھے ہو گئے ،این اے 207 سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار مرتضیٰ ڈہرپی تحریک انصاف کے مبین جتوئی کے حق میں دستبردار ہو گئے اور پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا،اس سے پیپلزپارٹی کیلئے یقیناً مشکلات پیدا ہوں گی تاہم حتمی نتائج 25جولائی کو ہی معلوم ہوں گے۔