” میں نے مریم کو کہا کہ تمہیں شائد گیسٹ ہاوس میں رکھا جائے گا تو وہ کہنے لگی کہ ۔۔۔“ ابو ظہبی ایئر پورٹ پر مریم نواز نے اس بات کا کیا جواب دیا ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

” میں نے مریم کو کہا کہ تمہیں شائد گیسٹ ہاوس میں رکھا جائے گا تو وہ کہنے لگی ...
” میں نے مریم کو کہا کہ تمہیں شائد گیسٹ ہاوس میں رکھا جائے گا تو وہ کہنے لگی کہ ۔۔۔“ ابو ظہبی ایئر پورٹ پر مریم نواز نے اس بات کا کیا جواب دیا ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نوازشریف اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں اور انہیں جیل کی وردی اور کمرے الاٹ کر دیئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ رات شہبازشریف اور حمزہ شہبازنے بھی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اور آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق مشاور ت کی ۔تاہم جمعہ کے روز نوازشریف وطن واپس آئے اور انہوں نے گرفتاری دی، لندن سے ابوظہبی اور پھر لاہور تک کے سفر میں ان کے ساتھ کئی سینئر صحافی بھی موجود تھے جن میں عرفان صدیقی بھی شامل ہیں ، عرفان صدیقی نے اپنی کالم میں اس تمام سفر کا احوال بیان کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عرفان صدیقی نے اپنے کالم میں ایک مقام پر لکھاہے کہ جہاز میں بیٹھے ہوئے میں نے مریم نواز کو مخاطب کیا اور کہا کہ ”مریم تمہیں کوئی نہیں ڈالے گا اڈیالہ یا کسی بھی جیل میں، تمہیں کسی ریسٹ ہاوس میں لے جائیں گے اور ممکن ہے گھر ہی کو سب جیل قرار دے ڈالیں“۔ وہ ایک لمحے کا توقف کئے بغیر بولی ”یہ کیا ہوا انکل؟ اگر ابو جیل میں ہیں تو میں بھی جیل میں رہوں گی۔ اڈیالہ ہو یا کوئی اور جیل۔ میں ایک دن بھی کسی ریسٹ ہاوس نہیں جاوں گی“۔

مزید : قومی