عمران خان 19 جولائی کولاہوریوں کالہوگرمائیں گے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انتخابی مہم کے سلسلہ میں 19 جولائی کولاہورآئیں گے جہاں وہ کھلاڑیوں کالہوگرمائیں گے ۔
عام انتخابات کے قریب آتے ہی تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے ۔ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق انتخابی مہم کے سلسلہ میں کپتان لاہور یاترا میں رائیونڈمیں جلسے ودیگر 16 مقامات پرخطاب کریں گے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی آمد اور خطابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں اور اہلیان لاہور پوری گرم جوشی سے تحریک انصاف کا استقبال کریں گے ۔