’’ہارون بلور کے قتل میں طالبان ملوث نہیں اور ہمارے پاس ایسی معلومات ہیں کہ ۔ ۔ ۔‘‘ پشارو دھماکے میں شہید ہونے والے ہارون بلور کے چچا غلام بلور نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ، ہر طرف کھلبلی مچا دی

’’ہارون بلور کے قتل میں طالبان ملوث نہیں اور ہمارے پاس ایسی معلومات ہیں کہ ۔ ...
’’ہارون بلور کے قتل میں طالبان ملوث نہیں اور ہمارے پاس ایسی معلومات ہیں کہ ۔ ۔ ۔‘‘ پشارو دھماکے میں شہید ہونے والے ہارون بلور کے چچا غلام بلور نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ، ہر طرف کھلبلی مچا دی

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چار روز قبل پشاور میں خود کش حملے کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور سمیت 12 افراد شہید ہوئے تھے جس کی ذمہ داری کالعدم جماعت تحریک طالبان نے قبول کی تھی تاہم اب ہارون بلو ر کے چچا غلام بلور میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ ہارون بلو ر کو قتل کرنے سے طالبان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا ہے ، قتل میں وہ ملوث ہیں جنہیں ہارون کی موت سے فائدہ پہنچاہے ، ہارون بلور پر حملے میں طالبان نہیں بلکہ ہمارے اپنے ملوث ہیں ۔

نجی ٹی وی ایکسپری نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے غلام بلور کا کہناتھا کہ ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں ہیں ان کی خواہش پوری نہیں ہو گی ، وہ مارتے جائیں گے ہم لڑتے جائیں گے ، پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ،قومی اور صوبائی دونوں الیکشن لڑیں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ ہارون بلور پر حملے میں طالبان نہیں بلکہ ہمارے اپنے ملوث ہیں ، طالبان تو کہہ رہے ہیں کہ ہم نے مارا ہے لیکن ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ وہ ملوث نہیں بلکہ ہمیں ایسی معلومات ملی ہیں کہ واقعہ میں ہمارے اپنوں کو ہاتھ ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی