کلبھوشن جادیوکیس،پاکستان تحریری جواب 17 جولائی کو عالمی عدالت میں جمع کرائے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیوکیس میں پاکستان تحریری جواب 17 جولائی کو عالمی عدالت میں جمع کرائے گاجواب دفترخارجہ میں ڈائریکٹرانڈیا کے عہدے پر فائرڈاکٹرفاریحہ بگٹی جمع کرائیں گی،کلبھوشن کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے ڈاکٹرفاریحہ بگٹی نیدرلینڈ کے شہر دی ہیگ پہنچ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرفاریحہ بگٹی کی جانب سے جمع کرایا جانے والاجواب المجواب پہلا جواب ہوگاجو عالمی عدالت میں جمع جوابات میں یہ دوسرا جواب ہو گا۔
پاکستان کی جانب سے جواب میں بھارتی سوالات پر تفصیل سے جواب دیا گیا ،پاکستان نے اپنے جوا ب میں بھارت کے تمام اعتراضات کے جوابات دیئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے جمع کرانے جانے والے جوابات400 سے زائد صفحات پر مشتمل ہیں۔
بھارتی دہشتگردی کیس میں پاکستان نے پہلا جواب13 دسمبر2017 میںکو جمع کرایا تھا،پاکستانی جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے مرتب کیا ہے ۔