انتخابات میں دپیکا پڈکون نے مولانا فضل الرحمان کی حمایت کا اعلان کردیا ؟ سوشل میڈیا صارف نے ایسی تصویر شیئر کروادی کہ ہنس ہنس کر آپ بھی لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

انتخابات میں دپیکا پڈکون نے مولانا فضل الرحمان کی حمایت کا اعلان کردیا ؟ ...
انتخابات میں دپیکا پڈکون نے مولانا فضل الرحمان کی حمایت کا اعلان کردیا ؟ سوشل میڈیا صارف نے ایسی تصویر شیئر کروادی کہ ہنس ہنس کر آپ بھی لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا کے آنے سے جہاں عام آدمی کو آواز ملی ہے وہیں سیاسی جماعتیں بھی اسے اپنے مقاصد کیلئے بھرپور طریقے سے استعمال کررہی ہیں۔ الیکشن کے دنوں میں سیاسی کارکنوں کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال مزید بڑھ جاتا ہے اوراس کے ذریعے وہ اپنے پارٹی منشورکو پھیلاتے اور مخالفین کے خوب لتے لیتے ہیں۔لیکن ایسے میں بعض لوگ جیسے بھی سیاسی حالات ہوں ان کا بھرپور لطف اٹھاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ایسے ہی ایک سوشل میڈیا صارف باسط سبحانی بھی ہیں جنہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال میں دپیکا پڈکون کی ایک تصویر ڈھونڈ نکالی اور اس کو ایسا کیپشن دے دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آگیا۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دپیکا پڈکون نے سیاہ دھاریوں والا سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا صارف نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” آئندہ انتخابات میں دپیکا پڈکون مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کی حمایت کر رہی ہیں ، آپ کس کیلئے ووٹ کرنے جا رہے ہیں؟“۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان حالیہ انتخابات میں مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے صدر کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کی اپنی جماعت جمعیت علماءاسلام ہے جس کے جھنڈے کا رنگ بھی ایسا ہی ہے جیسے دپیکا پڈکون نے کپڑے پہن رکھے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ یہ شوشہ بھی معرض وجود میں آگیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح