کے پی میں بلاول کوانتخابی سرگرمیوں سے روک کرالیکشن مشکوک بنادیئے گئے،مولا بخش چانڈیو

کے پی میں بلاول کوانتخابی سرگرمیوں سے روک کرالیکشن مشکوک بنادیئے گئے،مولا ...
کے پی میں بلاول کوانتخابی سرگرمیوں سے روک کرالیکشن مشکوک بنادیئے گئے،مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کے پی میں بلاول کوانتخابی سرگرمیوں سے روک کرالیکشن مشکوک بنادیئے گئے،یہ کیسے ہوسکتاایک لیڈرکوہرجگہ جلسوں کی اجازت،دوسروں کوروکاجائے۔
مولا بخش چانڈیو نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کہیں نہ کہیں گٹھ جوڑضرورہے،الیکشن کمیشن پتہ لگائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ الیکشن میں پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے انتخابی مہم میں دشواریاں پیدا کی جا رہی ہیں جبکہ ایک سیاسی جماعت کیلئے میدان کھلا ہے۔ان کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن کو اس  کا نوٹس لینا چاہئے۔