طارق فضل چودھری کی اڈیالہ جیل آمد، انتظامیہ نے نوازشریف سے ملنے سے روک دیا

طارق فضل چودھری کی اڈیالہ جیل آمد، انتظامیہ نے نوازشریف سے ملنے سے روک دیا
طارق فضل چودھری کی اڈیالہ جیل آمد، انتظامیہ نے نوازشریف سے ملنے سے روک دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری کونوازشریف سے ملنے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طارق فضل چودھری سابق وزیراعظم سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے اور نوازشریف سے ملاقات کی اجازت چاہی تو انتظامیہ نے روکتے ہوئے کہا کہ آج چھٹی ہے ملاقات نہیں ہو سکتی اس پر طارق فضل چودھری نے کہا کہ یہ بینک نہیں کہ چھٹی والے دن ملاقات نہیں ہو سکتی۔

لیگی رہنما طارق فضل چودھری سابق وزیراعظم سے ملاقات کئے بغیر ہی چلے گئے۔

مزید : قومی /الیکشن /سیاست /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی