قلعہ سیف اللہ میں ہر قسم کے جلسے اور جلوسوں پر تاحکم ثانی پابند عائد کردی گئی

قلعہ سیف اللہ میں ہر قسم کے جلسے اور جلوسوں پر تاحکم ثانی پابند عائد کردی گئی
قلعہ سیف اللہ میں ہر قسم کے جلسے اور جلوسوں پر تاحکم ثانی پابند عائد کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے علاقہ قلعہ سیف اللہ میں ہر قسم کے جلسے اور جلوسوں پر تاحکم ثانی پابند عائد کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ظفر علی بلوچ کے مطابق سانحہ مستونگ اور سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں ضلع بھر میں ہر قسم کے جلسے جلوس پرتاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے اور انتخابی امیدواروں کے ساتھ صرف 5 گاڑیوں کی اجازت ہوگی۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں 13 جولائی کو بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی انتخابی مہم میں خودکش حملے میں 131 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔