شہباز شریف کی ساراوان ہاؤس آمدسراج رئیسانی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

شہباز شریف کی ساراوان ہاؤس آمدسراج رئیسانی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت
شہباز شریف کی ساراوان ہاؤس آمدسراج رئیسانی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف ساراوان ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے شہید رہنماسراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت کی اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ مستونگ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں،ہم شہدا اور زخمیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس وقت شفاف الیکشن کاانعقادسب سے بڑی ضرورت ہے اور اگر شفاف الیکشن نہ ہوئے توملک کانقصان ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کوباتیں کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے اور پنجاب کی نگران حکومت پی ٹی آئی کی حمایت نہ کرے۔

مزید : سیاست /قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ