”پاکستانی بہادر قوم ہیں،دہشت گردوں کی الیکشن کوسبوتاژکرنے کی کوششوں کو ناکام بنادیں گے “ جرمن سفیر مارٹن کوبلر

”پاکستانی بہادر قوم ہیں،دہشت گردوں کی الیکشن کوسبوتاژکرنے کی کوششوں کو ...
”پاکستانی بہادر قوم ہیں،دہشت گردوں کی الیکشن کوسبوتاژکرنے کی کوششوں کو ناکام بنادیں گے “ جرمن سفیر مارٹن کوبلر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مستونگ اور پشاور میں ہونےو الے خود کش حملوں میں بھاری جانی نقصان ہونے پر منائے جانے قومی سوگ پردنیا بھر کی شخصیات اور حکمران پاکستان کے ساتھ اظہار افسوس کررہی ہیں ۔پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے اس سانحہ پر پاکستانی قوم کے نام ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ اس قومی سوگ کے دن جرمنی کی حکومت اور سفارتخانے کا عملہ متاثرین کے خاندانوں کے غم میں شریک ہے اور میں دیکھ چکا ہوں کہ آپ پاکستانی بہت باہمت قوم ہیں، دہشت گردی پاکستان میں جمہوریت اور الیکشن کو سبوتاژ نہیں کر پائے گی-انہوں نے مستونگ خودکش حملہ کی تصویر اپنے ٹویٹر پر شئیر کرتے ہوئے پاکستانیوں کی قربانیوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان جیسی باہمت قوم دہشت گردی کے واقعہ سے دلبرداشتہ ہوکر انتخابات کو سبوتاژ نہیں ہونے دے گی ۔

مزید : قومی