اس آدمی کے جسم کا ایک ایسا حصہ 77انچ لمبا ہوگیا کہ دیکھ کر انسان کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں شہرت حاصل کرنے کی خاطر کچھ لوگ ایسے حیرت انگیز اور انوکھے کام سرانجام دیتے ہیں کہ آدمی دیکھتا ہی رہ جائے۔ اب بھارت کے اس شخص ہی کو لیجیے جس نے گزشتہ 66سال اپنی ناخن نہیں تراشے تھے جس سے ان کی لمبائی 30فٹ تک پہنچ گئی اور اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا۔ اس 82سالہ شخص کا نام شردھارچلال ہے جو بھارتی ریاست مہاراشٹر کا رہائشی ہے۔
گزشتہ روز66سال بعد شردھارچلال نے اپنے ناخن تراش دیئے ہیں اور انہیں محکمہ آثار قدیمہ کو عطیہ کر دیا ہے تاکہ انہیں میوزیم میں رکھا جا سکے۔ناخن کاٹنے کے بعد شردھارچلال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ’ ’ناخنوں کی وجہ سے میری صحت بہت زیادہ خراب ہوگئی تھی جس کے باعث کمزوری محسوس ہوتی تھی، طبی ماہرین کے مشورے پر میں نے ناخن کاٹے اور پھر انہیں عجائب گھر میں رکھوانے کا فیصلہ کیا۔‘‘آثارقدیمہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ’’شردھارچلال کے عجیب الخلقت ناخنوں کی مجموعی لمبائی 30 فٹ کے قریب ہے، ہمیں امید ہے کہ عوام انہیں دیکھنے ضرور آئیں گے کیونکہ بھارت میں ایسا پہلے بار ہورہا ہے۔‘‘