’’بم دھماکوں میں جو شہید ہو رہے ہیں وہ۔۔۔‘‘ گلوکار سلمان احمد نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے

’’بم دھماکوں میں جو شہید ہو رہے ہیں وہ۔۔۔‘‘ گلوکار سلمان احمد نے ایسی بات ...
’’بم دھماکوں میں جو شہید ہو رہے ہیں وہ۔۔۔‘‘ گلوکار سلمان احمد نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں کافی عرصے بعد دہشت گردی کی نئی لہر نے سر اٹھایا ہے اور چند دنوں میں 200سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں  تمام بڑی شخصیات نے دہشت گردی کی ان خوفناک وارداتوں پر اظہار افسوس کیا اور ان کی مذمت کی۔ ایسے میں گلوکار سلمان احمد بھی سامنے آئے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے۔ گلوکار نے ایک ٹویٹ اپنے معروف گانے کا مصرعہ ’جنون سے اور عشق سے ملتی ہے آزادی‘ لکھا اور اس کے ساتھ لکھ دیا کہ ’قربانی کی بانہوں میں ملتی ہے آزادی۔‘
گلوکار کی طرف سے بم دھماکوں میں قتل ہونے والوں کے لیے قربان ہونے کا لفظ استعمال کیا تو صارفین میں غصے کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے گلوکار کو آڑے ہاتھوں لینا شرع کر دیا۔ ایک خاتون نے شعر کی صورت میں سلمان احمد کی ٹویٹ پر احتجاج کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میری چیخوں کو کہانی کہا ہے تم نے۔۔ کس طرح قتل کو قربانی کہا ہے تم ہے؟‘‘حسن چیمہ نے لکھا کہ ’’سلمان بھائی آپ اپنی جان قربان کر دیں ملک کے لیے، میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں پی ٹی آئی کو ووٹ دوں گا۔‘‘صالحہ خان نامی لڑکی نے لکھا کہ ’’تو یہ قربانی آپ اپنی اور اپنی فیملی کی کیوں نہیں دیتے؟‘‘ ماہین عثمانی نے سلمان احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’نیویارک میں بیٹھ کر ایسے میں قربانی کے متعلق ٹویٹ کرنا بہت آسان ہے جب آپ کی سیاسی جماعت ’انجینئرڈ پِچ‘ (Engineered Pitch)پر کھیل رہی ہے۔ آپ نے کیا قربانی دی ہے؟‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -