سانحہ اے پی ایس کے بعد سانحہ مستونگ بڑا واقعہ ہے :عمران خان

سانحہ اے پی ایس کے بعد سانحہ مستونگ بڑا واقعہ ہے :عمران خان
سانحہ اے پی ایس کے بعد سانحہ مستونگ بڑا واقعہ ہے :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعدسانحہ مستونگ کو سب سے بڑا سانحہ قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ کے ذمے دار پاکستان کے دشمن ہیں۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو پاکستان کے اندر بھی بیٹھے ہیں اور باہر بھی،ہمیں یہ پیغامات دیے گئے کہ جلسے منسوخ کردیے جائیں،جلسے بند کردیے تو دہشت گردی کرنے والے کامیاب ہوجائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو اکٹھا ہونا ہوگا،وفاق اور سارے صوبے ایک پیج پر ہوں،اگربلوچستان میں دھماکا ہو تووزیراعظم یہاں آئیں اور یہاں بیٹھیں۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے مستونگ دھماکے میں شہید سراج رئیسانی کے خاندان سے اظہارتعزیت کیا۔اس موقع پر انہوں نے سی ایم ایچ میں سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق نعیم الحق،فیصل جاوید خان،عون چودھری اوردیگررفقا بھی عمران خان کے ساتھ ہیں۔