اسرائیل کی غیر قانونی تعمیرات سے خطرناک بحران کا خدشہ ہے:فلسطینی صدر 

اسرائیل کی غیر قانونی تعمیرات سے خطرناک بحران کا خدشہ ہے:فلسطینی صدر 
اسرائیل کی غیر قانونی تعمیرات سے خطرناک بحران کا خدشہ ہے:فلسطینی صدر 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مقبوضہ بیت المقدس (آن لائن )فلسطینی صدر محمود عباس نے روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کی،جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملاقات کے موقع پر فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی غیر قانونی تعمیرات کے باعث ایک اور بحران سر اٹھا رہا ہے،امریکہ سے فلسطینی اتھارٹی کے تعلقات مکمل طور پر معطل ہیں،خطے میں صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں امریکہ سے تعلقات کی معطلی کے بعد خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے میں ہوئی کہ جب گذشتہ 16 ہفتے سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 145 سے تجاوز کر گئی ،جبکہ تقریبا 16 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے 330کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

مزید : بین الاقوامی