سعودی عرب،لائیو پروگرام میں گلوکار کو گلے لگانے پر خاتون گرفتار

سعودی عرب،لائیو پروگرام میں گلوکار کو گلے لگانے پر خاتون گرفتار
سعودی عرب،لائیو پروگرام میں گلوکار کو گلے لگانے پر خاتون گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

طائف ( صباح نیوز) سعودی عرب میں ایک خاتون کو ایک لائیو پروگرام میں ایک مرد کو گلے لگانے کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا ۔ 
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون ایک پروگرام کے دوران سٹیج پر چڑھ گئیں اور مرد گلوکار سے گلے ملیں،یہ واقعہ سعودی عرب کے معروف شہر طائف کا ہے جہاں معروف عرب گلوکار ماجد المہندس ایک فیسٹیول کے دوران اپنا گیت پیش کر رہے تھے کہ خاتون سیدھا ان کی طرف بڑھتی چلی گئی۔آن لائن پر پوسٹ ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ماجد المہندس سے لپٹی ہوئی ہیں جبکہ سکیورٹی اہلکار انہیں ان سے علیحدہ کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں عوامی سطح پر مرد اور خواتین کو غیر محرم سے ملنے کی اجازت نہیں ۔ماجد المہندس کی ویب سائٹ پر وہ خود کو 'عرب گلوکاری کا شہزادہ' کہتے ہیں اور انھوں نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔عراقی نژاد گلوکار جو سعودی عرب کے بھی شہری ہیں انھوں نے اس واقعے کے بعد بھی اپنا پروگرام جاری رکھا۔

مزید :

عرب دنیا -تفریح -