ملک دشمن قوتیں اور ڈی جی آئی ایس پی آر!معروف تجزیہ کار حسن نثار نے بڑی بات کردی

ملک دشمن قوتیں اور ڈی جی آئی ایس پی آر!معروف تجزیہ کار حسن نثار نے بڑی بات کردی
ملک دشمن قوتیں اور ڈی جی آئی ایس پی آر!معروف تجزیہ کار حسن نثار نے بڑی بات کردی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کارحسن نثار نے کہا ہے کہ ملک میں موجود دشمن قوتوں کی طرف ڈی جی آئی ایس پی آرنے بڑا واضح اشارہ دیا ہے ۔عمران خا ن نے بھی اس بارے میں بات کی ہے لیکن مبہم انداز میں کی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”میرے مطابق “ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا ہے کہ ہمارے اندر وہ قوتیں موجود ہیں جو ملک دشمن ہیں اور اس حوالے سے آئی ایس پی آر کے ترجمان نے اپنی پریس کانفرنس میں بڑا واضح اشارہ دیا ہے ۔ عمران خان نے بھی اس حوالے سے بات کی ہے لیکن مبہم انداز میں ان کوکھل کر بتانا چاہئے تھا ۔اس وقت ملک کے اندر ایک چومکھی لڑائی جاری ہے جو لڑنا پڑ رہی ہے ۔سانحہ مستونگ افسوسناک ہے لیکن ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ بات کہاں پر تھی اور کہاں پر آگئی ہے ؟دہشت گردی کے خلاف فوج نے قربانیاں دی ہیں لیکن اس کا کریڈٹ جو لیتے پھر رہے ہیں وہ گھروں میں آرام سے بیٹھے ہیں۔

مزید : قومی