”برطانیہ میں انٹرنیشنل ایئرشو میں شریک 300 طیاروں میں سے پاک فضائیہ کے طیارے نے کون سی پوزیشن حاصل کر لی?“جان کر آپ کا دل بھی باغ باغ ہوجائے گا

”برطانیہ میں انٹرنیشنل ایئرشو میں شریک 300 طیاروں میں سے پاک فضائیہ کے طیارے ...
”برطانیہ میں انٹرنیشنل ایئرشو میں شریک 300 طیاروں میں سے پاک فضائیہ کے طیارے نے کون سی پوزیشن حاصل کر لی?“جان کر آپ کا دل بھی باغ باغ ہوجائے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) رائل انٹر نیشنل ایئر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کے ہرکولیس سی 130 طیارے نے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔پاک فضائیہ کے ہرکولیس سی 130 نے رائل ایئرٹیٹو شو 2018 میں وطن عزیز کا نام سر بلند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رائل انٹر نیشنل ایئر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کے ہرکولیس سی 130 طیارے نے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی،پاک فضائیہ کے ہرکولیس سی 130 نے رائل ایئرٹیٹو شو 2018 میں وطن عزیز کا نام سر بلند کردیا، برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹر نیشنل ایئر ٹیٹو شو میں ہرکولیس سی 130 طیارے نے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی، رائل انٹر نیشنل ایئر ٹیٹو شو میں دنیا بھر سے 300 طیاروں نے حصہ لیا تھا،پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان رائل ایئر فورس کی دعوت پر برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے نمبر 6 اسکواڈرن کے ہرکولیس طیارے کا معائنہ بھی کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجاہد انور خان نے کہا کہ یہ اعزاز بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

مزید : قومی