افغانستان ،نامعلوم مسلح افراد نے سکول کو آگ لگا دی، عمارت مکمل تباہ ، دستاویزات اور کتابیں جل گئیں

افغانستان ،نامعلوم مسلح افراد نے سکول کو آگ لگا دی، عمارت مکمل تباہ ، ...
افغانستان ،نامعلوم مسلح افراد نے سکول کو آگ لگا دی، عمارت مکمل تباہ ، دستاویزات اور کتابیں جل گئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کابل (آئی این پی ) نامعلوم مسلح افراد نے افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں ایک سکول کو آگ لگا دی ،جلنے کے بعد سکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی، عمارت کے اندر موجودتمام دستاویزات اور کتابیں جل گئیں۔

افغان حکومت کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ضلع بتی کوٹ کے ’’ کیپتان بابا مڈل سکول ‘‘ کو آگ لگا کر جلا دیا۔ جلنے کے بعد سکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ عمارت کے اندر موجودتمام دستاویزات اور کتابیں بھی جل گئیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ سکول کے طالب علموں کی تعداد800 سے زائد ہے جبکہ ابھی تک کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ، تاہم طالبان اور داعش کے مسلح دستے اس علاقے میں سرگرم ہیں ۔ 

رپورٹ کے مطابق افغان تعلیمی شعبے کے ایک اہل کار نے کہا کہ اس وقت 95لاکھ افغان بچے ملک بھر کے 15 ہزار سکولوں میں زیر تعلیم ہیں جن میں سے لڑکیوں کی تعداد 40فیصد ہے ۔ تاہم غربت ، تصادم اور لڑائیوں کی وجہ سے35لاکھ بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔ 

مزید : بین الاقوامی