آبشار کے نیچے نہا رہے لوگوں پر چٹان گرنے سے پانچ افراد ہلاک ، 25 زخمی

آبشار کے نیچے نہا رہے لوگوں پر چٹان گرنے سے پانچ افراد ہلاک ، 25 زخمی
آبشار کے نیچے نہا رہے لوگوں پر چٹان گرنے سے پانچ افراد ہلاک ، 25 زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جموں و کشمیر(ڈیلی پاکستان آن لائن) جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں بابا سیارہ سیاحتی مقام پر آبشار کے نیچے نہاتے ہو ئے لوگوں پر اوپر سے چٹان گرگئی جس کے نتیجہ میں پانچ افرادہلاک جبکہ25 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ریاسی کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ طاہر بٹ نے میڈیا کوبتایا کہ یہ تمام لوگ اس آبشار کے نیچے نہا رہے تھے اور اسی وقت اوپر سے چٹان گرنے کی وجہ سے پانچ افراد کی موت ہو گئی اور 25 دیگر زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 14 کو جموں کے سرکاری میڈیکل کالج میں بھیجا گیا ہے اور دیگر کو ضلع ہسپتال ریاسی میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس افسر نے بتایا کہ ملبے سے لاشوں کو نکال کر ان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید : بین الاقوامی