چین میں 2017کے دوران17.98ملین بچوں کی پیدائش

چین میں 2017کے دوران17.98ملین بچوں کی پیدائش
چین میں 2017کے دوران17.98ملین بچوں کی پیدائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آئی این پی)چین میں 2017کے دوران بچوں کی پیدائش17.98ملین رہی ۔ 
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں ایک سال کے دوران 17.98ملین بچے پیدا ہوئے قومی صحت کمیشن نے دسمبر2017کے اختتام تک چین میں پیدا ہونے والوں بچوں کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں سے 51فیصد بچے اپنے والدین کی پہلی اولاد نہیں ہیں چین میں 2016میں چینی حکومت نے شادی شدہ جوڑوں کو دو بچے پیدا کرنے کی اجازت دے دی تھی۔جس کی وجہ سے ی دہائیوں سے جاری ایک بچہ پالیسی ختم ہوگئی۔چین میں زچہ بچہ کی شرح اموات ایک لاکھ پر19.6ہے۔جبکہ بچوں کی موت کی شرح ایک ہزار پر 6.8تک کم ہوگئی ہے۔چین نے2017میں 11.73ملین خواتین کو حمل کے دوران مفت ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی تاکہ شرح اموات کو کم کیا جاسکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -