”دعا کرنی چاہیے کہ علیم خان اور عون چودھری۔۔۔“ معروف تجزیہ کار ایاز میر نے ایسی بات کہہ دی کے جان کرپاکستانی سوچ میں پڑ جائیں گے

”دعا کرنی چاہیے کہ علیم خان اور عون چودھری۔۔۔“ معروف تجزیہ کار ایاز میر نے ...
”دعا کرنی چاہیے کہ علیم خان اور عون چودھری۔۔۔“ معروف تجزیہ کار ایاز میر نے ایسی بات کہہ دی کے جان کرپاکستانی سوچ میں پڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار ایاز میر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں تمام عوامل کسی ایک ہی سیاسی پارٹی کوفائدہ پہنچا رہے ہیں، دعا کرنی چاہئے کہ علیم خان اور عون چودھری ملکر ملک کے تمام مسائل حل کر سکیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک “ میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز میر نے کہا ہے ملک میں ا س وقت تمام عوامل کسی ایک ہی پارٹی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں اور اگر ایسے ہوتا ہے توہم یہی دعا کر سکتے ہیں کہ ملک کے تمام مسائل علیم خان اور عون چودھری مل کر حل کرسکیں۔ ایک زمانے میں تمام گناہوں کی جڑ ایک جماعت پیپلز پارٹی کو سمجھا جاتا تھا اور ایک زمانے میں تمام کرپشن اور پیسے اکٹھا کرنے کا الزام مسلم لیگ ن پر لگایا جاتا تھا لیکن اس وقت دونوں جماعتیں طاقت کھو بیٹھی ہیں۔ اس وقت جن کے حکومت میں آنے کے امکانا ت ہیں انہوں نے کہا کہ ہے کہ اچھا ہے کہ نوازشریف نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہترنہیں ہیں جس کیلئے پیش قدمی کی ضرورت ہے ۔

مزید :

قومی -