بیوی نے ایسا خواب دیکھا کہ شوہر کی اچھی بھلی نوکری ہی چلی گئی ،دوبارہ نوکری کے لئے اسکو اب کون سی تسبیح کرنی چاہئے، آپ بھی جانئے

بیوی نے ایسا خواب دیکھا کہ شوہر کی اچھی بھلی نوکری ہی چلی گئی ،دوبارہ نوکری ...
بیوی نے ایسا خواب دیکھا کہ شوہر کی اچھی بھلی نوکری ہی چلی گئی ،دوبارہ نوکری کے لئے اسکو اب کون سی تسبیح کرنی چاہئے، آپ بھی جانئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نظام الدولہ )محترم دو مہینہ پہلے کی بات ہے ۔میری بیگم نے خواب میں دیکھا کہ تین چارعورتیں ہمارے کمرے میں جھاڑو لگا رہی ہیں ۔اس خواب کے بیس دن بعد میری اچھی بھلی نوکری ختم ہوگئی اور میں بے روزگار ہوگیا ۔اب جہاں بھی جاتا ہوں ،کوئی ہاتھ نہیں پکڑتا۔ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا ۔پلیز رزق کی بندش ختم کرنے کا کوئی پاورفل وظیفہ بتادیں جس سے برکت ہو اور رزق میں کمی نہ ہو۔(محمد توقیر رضا ،گوجرانوالہ )

جواب۔آپ کی نوکری چلے جانے کا دکھ ہے۔خواب کی رو سے دیکھا جائے تو آپ کی نوکری کے چلے جانے پرکچھ لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہےامکان ہے کہ آپ سازش کا شکار ہوئے ہیں۔ اس میں آپ کی کوئی بے خبری  اور سستی  بھی موجود ہے جو نوکری چھن جانے کا سبب بنی۔پریشان نہ ہوں ۔اصل رازق وہی ہے جس کا ذکر دلوں کو تسکین دیتا اور خالی دامن بھر دیتا ہے۔آ پ باوضو رہنا شروع کریں۔روزانہ یا جبار یا وہاب روزانہ تین سو تیرہ بار پڑھنا شروع کریں ۔ ( اپنے مسائل اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح سے حل کرنے کے لئے اس ای میل پر رابطہ کریں ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں