انتخابی ضابطہ اخلاق میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،سیکرٹری الیکشن کمیشن

انتخابی ضابطہ اخلاق میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،سیکرٹری الیکشن کمیشن
انتخابی ضابطہ اخلاق میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،سیکرٹری الیکشن کمیشن

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ کے دورے کے دوران صوبائی الیکشن کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے افسران کو سیکیورٹی دی جائے۔ انتخابی ضابطہ اخلاق میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل ”دنیا نیوز“ کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ کے دورے کے دوران صوبائی الیکشن کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے افسران کو سیکیورٹی دی جائے اور ان کے سیکیورٹی کے حوالے سے  کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،امیدواروں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے اورسکیورٹی کا مسلسل فیڈ بیک لیا جائے تاکہ کسی بڑے جانی نقصان سے بچا جا سکے ،انہوں نے بلوچستان میں الیکشن سے متعلق سکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا ،صوبائی الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کوالیکشن کے حوالے کی جانے والی اقدامات سے آگاہ کیا ۔

مزید : قومی