بھارتی آرمی چیف کا جموں میں اگلے مورچوں کا دورہ ،سیکیو رٹی صورتحال کا جائزہ لیا
جموں(اے این این ) بھارت کے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے صوبہ جموں میں پیرپنجال ریجن کے جنوبی علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال اورآپریشنل تیاریوں کاجائزہ لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل راوت نے لیفٹیننٹ جنرل رنبیرسنگھ آرمی کمانڈرناردرن کمانڈ کے ہمراہ اکھنورسیکٹرکادورہ کرکے سیکیورٹی صورتحال پرآفیسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس دوران لیفٹنٹ جنرل سرنجیت سنگھ جی اوسی وائٹ نائٹ کارپس نے سیکیورٹی صورتحال اورآپریشنل تیاریوں سے متعلق جانکاری دی۔ جنرل موصوف کوبتایاگیاکہ فوج دراندازی ناکام بنانے کیلئے پوری طرح متحرک ہے ۔دفاعی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ دورے کے دوران فوجی سربراہ نے سلامتی دستوں کی حوصلہ افزائی کی اورکہاکہ ملک دشمن عناصرکی ہرحرکت کامنہ توڑجواب دیاجائے۔