فرانس فٹبال ورلڈ کپ2018 کا عالمی چیمپئن بن گیا

فرانس فٹبال ورلڈ کپ2018 کا عالمی چیمپئن بن گیا
فرانس فٹبال ورلڈ کپ2018 کا عالمی چیمپئن بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا ورلڈ کپ فٹبال میچ میں فرانس نے کروشیاکو 2-4سے شکست دے دی  ۔
تفصیلات کے مطابق کروشیا اور فرانس کے درمیان ہونے والے دلچسپ میچ میں فرانس نے کروشیا کے خلاف گول کر کے برتری حاصل کی لیکن فرانس زیادہ دیر تک اپنی اس برتری کو قائم نہ رکھ سکا اور کروشیا کے پیرسیک نامی پلیئر نے 28ویں منٹ میں فرانس کے خلاف دوسرا گول کیا اور کچھ لمحے کے بعد تیسرا گول بھی کروشیا کیخلاف ہی کیا گیاجبکہ فرانس کے پال پوگبا نے 59ویں منٹ میں چوتھا گول کرکے 1-4کی برتی حاصل کر لی ، کافی دیر کی مشقت کے بعد کروشیا نے فرانس کے خلاف ایک گول کر کے سکور 2-4کردیا لیکن وقت کی قلت کی وجہ کروشیا میچ نہ جیت سکا اور جیت کا سہرا فرانس کے سر سج گیا۔واضح رہے کہ فرانس نے جیت کا سہرا اور ٹرافی اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ 3کروڑ 80لاکھ ڈالر کی رقم بھی جیت لی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق فرانس کو کروشیا پر برتری حاصل ہے، فرانس نے 1998 کا ورلڈکپ اپنے نام کیا اور 2006 میں یہ فائنل میں پہنچی لیکن ٹرافی اپنے نام نہ کرسکی جب کہ اس کے مقابلے میں کروشین ٹیم فائنل میچ کھیلنے کے لیے ناتجربہ کار

ہے اور فرانس کے مقابلے میں آج اس کا امتحان ہے جبکہ فرانس اور کروشیا کے درمیان ہونے والے آ خری 5 مقابلوں میں فرانس نے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی اور دو میچز بغیر کسی نتیجے کے رہے۔