نواز شریف کتنا عرصہ جیل میں رہیں گے ؟ معروف تجزیہ کار نے ایسا دعویٰ کردیا کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

نواز شریف کتنا عرصہ جیل میں رہیں گے ؟ معروف تجزیہ کار نے ایسا دعویٰ کردیا کہ ...
نواز شریف کتنا عرصہ جیل میں رہیں گے ؟ معروف تجزیہ کار نے ایسا دعویٰ کردیا کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کا مزاج جیل میں رہنے والا نہیں اور وہ 6ماہ سے زیادہ جیل میں نہیں رہیں گے ۔ مریم نواز نے جیل کاٹ لی تو تحریک انصاف کی حکومت بہت زیادہ دباﺅ میں رہے گی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام”تھنک ٹینک“ میں گفتگوکرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا ہے کہ آنیوالی حکومت کو ایک مضبوط اپوزیشن کا سامنا کرنا پڑے گا ،کے پی میں تمام پارٹیاں عمران خان کے خلاف متحد ہوچکی ہیں۔ اقتدار کے اندر جوڑ توڑ جاری رہتا ہے ۔ سیاست میں دوست کوئی نہیں ہوتا البتہ حلیف ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ دشمن بھی ہوتے ہیں۔ اگرمریم نواز نے جیل کاٹ لی تو تحریک انصاف کی حکومت بہت دباﺅ میں رہے گی البتہ نواز شریف 6ماہ سے زیادہ جیل میں نہیں گزار سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آنیوالی حکومت مخلوط حکومت بنے گی اور کسی پارٹی کو بھی بھاری مینڈیٹ نہیں ملے گااور پھر آگے کیا ہوگا اس کا انحصار حکومت کی کارکردگی پر ہے ۔اس وقت ہمارے ایران کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے بڑی سنجیدگی سے کوشش کی گئی ہے اور اس کی وجہ امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیا ں اور ایک وجہ بھارت کا ر ویہ بھی ہے ۔انڈیا کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت کرنے والے اول درجے کے احمق ہیں لیکن تعلقات بہترکرنے کے لئے جو انداز نوازشریف نے اپنایا اس طرح حریف کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے ۔

مزید :

قومی -