کلثوم نواز کو خاونداور بیٹی کی گرفتاری کا علم نہیں ہے:حسین نواز

کلثوم نواز کو خاونداور بیٹی کی گرفتاری کا علم نہیں ہے:حسین نواز
کلثوم نواز کو خاونداور بیٹی کی گرفتاری کا علم نہیں ہے:حسین نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)حسین نواز نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں آئے روز بہتری آرہی ہے لیکن انہوں نے ابھی انہیں مکمل ہوش نہیں آیا ،کلثوم نواز دن میں ایک دو بار آنکھیں کھولتی ہیں تو ان کی آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں۔


نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں آئے روز بہتری آرہی ہے لیکن انہوں نے ابھی انہیں مکمل ہوش نہیں آیا ،کلثوم نواز دن میں ایک دو بار آنکھیں کھولتی ہیں تو ان کی آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں ،حسین نواز نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نواز کو اپنے خاوندنواز شریف اور بیٹی مریم نواز کی گرفتاری کا علم نہیں ہے ،یاد رہے نواز شریف اور مریم نواز13جولائی کو لندن سے پہنچنے پر لاہور ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے بعد انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد لیجایا گیا اور اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ۔

مزید :

قومی -