مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی پاکستان واپسی کا فیصلہ، ووٹ کو عزت دو تحریک کا حصہ بنیں گے

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی پاکستان واپسی کا فیصلہ، ووٹ کو عزت دو تحریک کا ...
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی پاکستان واپسی کا فیصلہ، ووٹ کو عزت دو تحریک کا حصہ بنیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن: (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کے نواسے جنید صفدر نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے، وہ ووٹ کو عزت دو تحریک کا حصہ بنیں گے۔

نجی ٹی وی چینل ” دنیا نیوز“ کے ذرائع کے مطابق مریم نواز کے فرزند جنید صفدر کل صبح ساڑھے چھ بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے اور بعد ازاں راولپنڈی اڈیالہ جیل میں اپنی والدہ اور نانا سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر ووٹ کو عزت دو تحریک کا حصہ بھی بنیں گے۔یاد رہے کہ نواز شریف اور مریم کی وطن واپسی کے روز لندن میں مظاہرین کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے جنید صفدر کو حسین نواز کے صاحبزادے زکریا حسین سمیت گرفتار کر لیا گیا تھا۔حسین اور مریم نواز کے بیٹوں جنید صفدر اور زکریا حسین کا مظاہرین کے ساتھ جھگڑا ہوا تو بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی تھی۔ خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ انے کے بعد سے درجنوں پاکستانی روز سابق وزیرِاعظم کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ کرتے نظر اتے تھے۔ انھیں مظاہرین سے جنید اور زکریا کا جھگڑا ہوا تو بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔اس جھگڑے میں ایک شخص زخمی ہوا تھا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا اور معمولی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا جبکہ جنید اور زکریا کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔خیال رہے کہ برطانوی قانون میں کسی کو مکا مارنا یا دھکا دینا بھی سنگین جرم سمجھا جاتا ہے۔ بعد ازاں جنید صفدر اور زکریا حسین کو بھی کچھ گھنٹے حراست میں رکھا گیا اور رہا کر دیا گیا لیکن واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید :

قومی -