نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے کے بعد 23 فوجی لاپتہ

نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے کے بعد 23 فوجی لاپتہ
نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے کے بعد 23 فوجی لاپتہ

  

نائجر (این این آئی)افریقی ملک نائیجیریا میں شدت پسند گروہ بوکو حرام نے ملک کے شمال مشرقی ریاست میں گھات لگا کر کیے گئے ایک حملے میں 2 درجن کے قریب فوجیوں کو اغواء یا قتل کردیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق بورنو ریاست کے دارالحکومت مایڈو گوری میں ایک فوجی افسر نے بتایا کہ بوکو حرام کے اچانک کیے گئے حملے میں ان کے 23 اہلکار لا پتہ ہیں۔ اْنہوں نے بتایا کہ شدت پسندوں کے حملے کے لاپتہ ہونے والوں میں 5 افسر اور18 سپاہی شامل ہیں۔نائیجیریا کے فوجی افسر نے بتایا کہ ’بوکو حرام‘ کے دہشت گردوں نے بال گائی گاؤں کے علاقے بوبوشی فوجیوں کے ایک کیمپ پر حملہ کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نائیجیریا کی فوج کو یہ اطلاعات ملی تھیں کہ بوبوشی کے مقام پر 100 دہشت گرد جمع ہوئے ہیں، اس کے بعد ان کے خلاف آپریشن کی تیاری کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فوجی عہدیدار نے بتایا کہ ’بوکو حرام‘ کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی میں شامل 11 میں سے صرف 3 گاڑیاں واپس آئی ہیں،8 کا ھنوز کوئی پتا نہیں۔ ہم 8فوجی گاڑیوں اور کئی فوجیوں سے محروم ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ شمالی نائیجیریا میں بوکو حرام کی بغاوت کے نتیجے میں 20 ہزار افراد ہلاک اور 26 لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی