اسرائیل اور امریکا نے ایران پرحملے کا منصوبہ تیارکرلیا: اسرائیلی میڈیا کا انکشاف

اسرائیل اور امریکا نے ایران پرحملے کا منصوبہ تیارکرلیا: اسرائیلی میڈیا کا ...
اسرائیل اور امریکا نے ایران پرحملے کا منصوبہ تیارکرلیا: اسرائیلی میڈیا کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسٹاک ہوم (این این آئی) اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکا نے ایران پرحملے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کے قریب سمجھی جانے والی ایک نیوز ویب سائیٹ’ ’ڈیپکا فائل‘ ‘نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن اورتل ابیب ایران پر حملے کی تیاری کررہے ہیں۔اسرائیلی ویب سائیٹ نے دونوں ملکوں کے ایران بارے میں پلان کو’’ایران پروجیکٹ‘‘ کا نام دیا ہے اور دونوں ملکوں کے حکام نے 29 جون کو اس پر غور بھی کیا تھا جس اجلاس میں یہ پلان پیش کیا گیا اس میں اسرائیل کے آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ اور امریکی فوج کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق’ایران پروجیکٹ‘ کا نام اسرائیلی آرمی چیف کے ساتھ امریکا کے دورے پرآئے میجر جنرل نیٹزن الون نے پیش کیا۔ اس میں امریکی چیف آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل جوزف ڈانفورڈ اور سینٹرل کمانڈ کے چیئرمین جنرل جوزف فوٹیل بھی موجود تھے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران پرحملے کی نگرانی کا ٹاسک 53 سالہ میجر جنرل الون ہی کو سپرد کیا گیا ہے حالانکہ وہ 34 سالہ ملٹری سروس کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کی تیاری کررہے ہیں۔ اْنہیں یہ ٹارگٹ ان کا فوج کی خفیہ یونٹوں اور انٹیلی جنس کے شعبے میں ماہرانہ خدمات کی انجام دہی کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔