مریم نواز جیل کے کس حصہ میں قید ہیں ؟۔۔۔۔۔۔آپ بھی جانیے

مریم نواز جیل کے کس حصہ میں قید ہیں ؟۔۔۔۔۔۔آپ بھی جانیے
مریم نواز جیل کے کس حصہ میں قید ہیں ؟۔۔۔۔۔۔آپ بھی جانیے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والی مریم نواز کو جیل میں اس بیرک میں رکھا گیا ہے جہاں پر ماڈل ایان علی بھی اپنی اسیری کے دن گزار چکی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق نواز شریف کو جیل میں بی کلاس دی گئی ہے جبکہ مریم نواز نے بی کلاس لینے سے انکار کرتے ہوئے عام قیدیوں کے ساتھ رہنے پراصرار کیا اور بقول ان کے یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے جو بغیر کسی دباوکے کیا گیا ہے۔ مریم نواز کو خواتین کے حصے میں ووکیشنل ہال میں رکھا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وہی بیرک ہے جس میں کچھ عرصہ قبل ماڈل اور اداکارہ ایان علی بھی اپنی اسیری کے دن گزار چکی ہیں۔جیل مینول کے مطابق بی کلاس میں ٹیلی ویڑن، اخبار اور بیڈ کی سہولت دی جاتی ہے جب کہ اٹیچ باتھ روم، پنکھا اور ایک مشقتی بھی دیا جاتا ہے۔

مزید : قومی