سینئر قانون دان کی شرمناک حالت میں قانون دان سے مقدس جگہ پر جنسی زیادتی

سینئر قانون دان کی شرمناک حالت میں قانون دان سے مقدس جگہ پر جنسی زیادتی
سینئر قانون دان کی شرمناک حالت میں قانون دان سے مقدس جگہ پر جنسی زیادتی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر قانون دان نے نشے میں ٹن ہو کر خاتون قانون دان کو وکلاءکے چیمبر میں پکڑ کر جنسی زیادتی کانشانہ بنا ڈالا ۔خاتون کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق دہلی کے جنوبی علاقہ میں واقع کچہری میں 50سالہ سینئر وکیل نے ایک خاتون وکیل کو اپنے چیمبر میں بلا کر زبردستی جنسی زیادتی کرڈالی ۔ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون وکیل نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کو اپنے چیمبر میں بلایا اور اس وقت وہ نشے کی حالت میں تھا جب وہ اس کے چیمبر میں آئی ۔ ملزم نے اپنے چیمبر میں مجھے کو زبردستی پکڑ کرمیرے ساتھ زیادتی کا ارتکاب کردیا ۔

پولیس کے مطابق خاتو ن کی درخواست پر سینئر وکیل کوگرفتار کرلیا ہے جبکہ خاتون کو طبی معائنے کیلئے میڈیکل سنٹر روانہ کردیا گیا ۔ پولیس نے زیادتی کے مرتکب وکیل کا چیمبر سیل کردیا ہے ۔ فرانزک ماہرین کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور مختلف شواہد حاصل کئے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس