مصری قیادت نے رفح گزرگاہ کو کھلا رکھنے ،غزہ کی پٹی کو اضافی بجلی دینے ودیگر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے: اسلامی جہاد

مصری قیادت نے رفح گزرگاہ کو کھلا رکھنے ،غزہ کی پٹی کو اضافی بجلی دینے ودیگر ...
مصری قیادت نے رفح گزرگاہ کو کھلا رکھنے ،غزہ کی پٹی کو اضافی بجلی دینے ودیگر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے: اسلامی جہاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (این این آئی)فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ مصر کی قیادت نے یقین دلایا ہے کہ وہ محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو ہرحال میں کھلا رکھیں گے، مصر غزہ کی پٹی کو اضافی بجلی دینے کے ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کرے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد سیاسی شعبے کے سربراہ زیاد الں خالہ کی قیادت میں مصر کے3 روزہ دورے کے بعد واپس غزہ آگیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جہاد کے وفد نے مصری انٹیلی جنس چیف میجر جنرل عباس کامل اور دیگر رہنماؤں سے تین روز تک ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں غزہ کی پٹی کے عوام پر اسرائیل کی طرف سے مسلط پابندیوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مصری قیادت نے محصورین غزہ کو بیرون ملک سفری سہولت کیلئے رفح گزرگاہ کھلی رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ قاہرہ مزید بھی انسانی بنیادوں پر غزہ کے عوام کی مدد جاری رکھے گا۔