فیفا ورلڈ کپ، فرانسیسی صدر اور پیوٹن کی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں سے پر جوش ملاقات ،گلے مل کر مبارکباد یتے رہے 

فیفا ورلڈ کپ، فرانسیسی صدر اور پیوٹن کی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں سے پر جوش ملاقات ...
فیفا ورلڈ کپ، فرانسیسی صدر اور پیوٹن کی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں سے پر جوش ملاقات ،گلے مل کر مبارکباد یتے رہے 

  

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفاورلڈ کپ 2018کے اختتام پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور روسی صدر پیوٹن نے سٹیڈیم میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں گلے لگ کر مبارکباد دی ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2018کی اختتامی تقریب کے دوران فرانس کے صدر میکرون خود سٹیڈیم میں آگئے اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی جبکہ ملاقات ابھی جاری تھی کہ اسی دوران بارش آگئی اور فرانسیسی صدر کے پیچھے کھڑے ان کے سیکیورٹی گارڈ نے بارش سے بھیگنے سے بچانے کیلئے میکرون کے سر کے اوپر ’’ چھتری ‘ ‘ کر دی ، مگر میکرون ’’چھتری ‘‘ کے سائے سے باہر ہو کر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے گلے ملتے رہے اور ان کا جوش بڑھانے کے ساتھ ساتھ انہیں داد بھی دیتے رہے جبکہ اس موقع پر روس کے صدر پیوٹن بھی ان کے ہمراہ کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے رہے ۔ واضح رہے کہ فرانس نے کروشیا کو 4-2سے کر فیفاورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

مزید : کھیل