مصر‘انسانی اعضا کا دھندہ کرنے والے 37افراد کو سزائیں

مصر‘انسانی اعضا کا دھندہ کرنے والے 37افراد کو سزائیں
مصر‘انسانی اعضا کا دھندہ کرنے والے 37افراد کو سزائیں

  

قاہرہ (صباح نیوز)مصری عدالت نے انسانی اعضا کے مکروہ دھندے میں ملوث 37 ملزمان کو سخت قید کی سزائیں سنادیں، گروہ 20 ڈاکٹروں، 10پیرامیڈیکل سٹاف، 9 ایجنٹ اور بلڈ بینک کے دو ارکان پر مشتمل تھا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے دار ا لحکومت قاہرہ کی عدالت نے 2016 میں انسانی اعضا کے فروخت کے سکینڈل کو نمٹاتے ہوئے اس دھندے میں ملوث گروہ کے ارکان کی موجودگی میں قید کی سزائیں سنائی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گروہ 20 ڈاکٹروں، 10پیرامیڈیکل سٹاف، 9 ایجنٹ اور بلڈ بینک کے دو ارکان پر مشتمل تھا ۔

مزید : بین الاقوامی