کراچی میں جھولا گرنے سے 10سالہ بچی جاں بحق، متعدد افراد زخمی

کراچی میں جھولا گرنے سے 10سالہ بچی جاں بحق، متعدد افراد زخمی
کراچی میں جھولا گرنے سے 10سالہ بچی جاں بحق، متعدد افراد زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پرانی سبزی منڈی کے قریب عسکری امیوزمنٹ پارک میں جھولا گر گیا جس کے باعث 10سالہ بچی جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئےہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘  کے مطابق کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں حال ہی میں بنائے جانے والے عسکری پارک میں جھولا گرنے سے 10سالہ بچی کشف جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے جب کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق پارک میں موجود افراد نے جھولے کے نیچے دبے ہوئے زخمیوں کو نکالا جب کہ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک زخمیوں کی حتمی تعداد سامنے نہیں آئی ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والی بچی کشف اور دیگر زخمیوں کو   ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب آئی جی سندھ پولیس( آئی جی) امجد جاوید سلیمی  نے ایس ایس پی ایسٹ کو فوری ریسکیو اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائےاور وقوعے کی انکوائری کے لیئے پارک انتظامیہ کے تعاون کو بھی یقینی بنایا جائے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی