انوپم کھیر ٹویٹر پر جعلی اکاونٹس بلاک کئے جانے کے بعد مداحوں کی تعداد گرنے سے پریشان

انوپم کھیر ٹویٹر پر جعلی اکاونٹس بلاک کئے جانے کے بعد مداحوں کی تعداد گرنے سے ...
انوپم کھیر ٹویٹر پر جعلی اکاونٹس بلاک کئے جانے کے بعد مداحوں کی تعداد گرنے سے پریشان

  

ممبئی(آن لائن ) بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر ٹویٹر پر جعلی اکاونٹس بلاک کئے جانے کے بعد مداحوں کی تعداد گرنے سے پریشان ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے لاکھوں کی تعداد میں بلاک کئے جانے والے جعلی اکاونٹس کے بعد ایک دن میں اداکار انوپم کھیر کے مداحوں کی تعداد ایک لاکھ 30ہزار تک گر گئی، جس پر انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ٹویٹر پر ایک لاکھ 30ہزار تک مداحوں کی تعداد گرنا اس کے ابتدائی اثرات ہیں جن میں پریشانی، یاداشت کی کمی، یقین نہ آنا، تشویش اور دیگر شامل ہیں اگرچہ مجھے تحمل کے ساتھ اس کی وضاحت دی گئی کہ یہ کلین اپ پالیسی کا حصہ ہے لیکن مجھے ایسا لگا جیسے مجھے انہوں نے اپنی دولت سے علیحدہ کر دیا ہو۔

مزید : تفریح