ایشان کھٹر اور جھانوی کپور نے فلم ’’دھڑک ‘‘ کے لئے میواری زبان سیکھی

ایشان کھٹر اور جھانوی کپور نے فلم ’’دھڑک ‘‘ کے لئے میواری زبان سیکھی
ایشان کھٹر اور جھانوی کپور نے فلم ’’دھڑک ‘‘ کے لئے میواری زبان سیکھی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(آن لائن ) بالی وڈ اداکار ایشان کھٹر اور جھانوی کپور نے فلم ’’دھڑک ‘‘ کے لئے میواری زبان سیکھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار ششانک کھیتن کی فلم ’’دھڑک ‘‘ مراٹھی فلم ’’سیرت ‘‘ کا ہندی ریمیک ہے جو راجستھان کے پس منظر پر مبنی ہے جس میں اداکار ایشان کھٹر اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کی عکسبندی سے قبل انہوں نے اپنے کرداروں کو حقیقت کے قریب دکھانے کے لئے ادے پور گئے اور وہاں کی مقامی زبان سیکھنے کے لئے لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اور یہی نہیں ایشان کھٹر نے اپنے کردار میں خود کو ڈھالنے کے لئے وہاں کا حلیہ بھی اپنایا، فلم رواں سال 20جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : تفریح