مہنگائی پر تشویش‘ عمران خان سے اب بھی امیدیں وابستہ ہیں‘ طلباو طالبات

مہنگائی پر تشویش‘ عمران خان سے اب بھی امیدیں وابستہ ہیں‘ طلباو طالبات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘شجاع آباد(سٹاف رپورٹر‘ نامہ نگار)تعلیمی بورڈ ملتان کے میٹرک کے امتحا ن میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات نے امتحانی سسٹم کوقابل اصلا ح قرار(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

دے دیا، تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش ظاہر کر دی، تفصیل کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحان2019میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات کا کہنا ہے کہ حکومت امتحانی سسٹم کو آسان بنائے۔ ٹاپ کرنے والی مہک منیر کا کہنا تھا کہ مجھے محنت کا صلہ مل گیا ہے، والدین اور اساتذہ کی دعائیں رنگ لے آئی ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان سے امیدیں تاحال وابستہ ہیں۔ یقین ہے کہ تبدیلی لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں‘ اسے کنٹرول کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے فوری طور پر امتحانی سسٹم کو تبدیل کیا جائے تاکہ طلبا کو آسانی ہو اور ان کی محنت ضائع نہ ہوسکے، محمد ذیشان کا کہنا تھا کہ یقین تھا کہ پوزیشن آئے گی مگر محنت بہت کرنا پڑی، اساتذہ نے بھرپور ساتھ دیا، حکومت طلبا کے لئے خصوصی سکالر شپ دے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں والدین پر معاشی دباؤ کم ہوسکے، عمارہ اختر کا کہنا ہے کہ تعلیمی بورڈ میں بھی سیاست نظر آتی ہے جس کی وجہ سے حقدار کی پوزیشنیں رہ جاتی ہیں مگر جو ملا اس پر خدا کا شکر ہے، حکومت تعلیمی اداروں کو سیاست سے پاک کرے اور امتحانی سسٹم کوآسان بنائے، زارا جاوید کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ طلبا کی بہتری کیلئے امتحانی سسٹم میں انقلابی تبدیلیاں کی جائیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ امتحانی کمرے کا ڈسپلن بہت خراب ہوتا ہے جن حالات میں پیپر دیا جاتا ہے۔ اس میں کارکردگی پوری طرح نہیں دکھائی جاتی اور امیدواروں کے نمبر کم آتے ہیں، عملے کا رویہ بھی بہت خراب ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ پوزیشن کا یقین تھا۔والدین کی سپورٹ اور اساتذہ کی رہنمائی نے منزل تک پہنچایا، محمد اسد، جواد اور حمزہ کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ امتحان دیا اللہ نے کرم کیا، دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی جاری رکھیں گے۔حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرے کیونکہ شدید مہنگائی کے باعث زند گی گزارنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔
طلباو طالبات‘ میٹرک