ملتان‘ آج میٹرک نتائج کا اعلان‘ ڈاکٹر اختر ملک تقریب کے مہمان خصوصی
ملتان (سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان آج بروز سوموارصبح 10:10 بجے میٹرک سالانہ امتحان 2019کے رزلٹ کا اعلان کرے گا۔تقریب ملتان آرٹس کونسل کلمہ چوک میں (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)
منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک ہوں گے۔ تقریب میں پوزیشن ہولڈرز طلباو طالبات‘ ان کے والدین اور اساتذہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔پوزیشن ہولڈرز طلباوطالبات کو کیش انعامات‘ لیپ ٹاپ و ایوارڈز دئیے جائیں گے۔