انٹری ٹیسٹ غیر ضروری نمبروں کی بنیاد پر بنایا جائے،سٹوڈنتس
ملتان (سٹاف رپورٹر) انٹری ٹیسٹ غیر ضروری ہے‘12سال کی محنت پر 2گھنٹے کے ٹیسٹ میں پانی پھیر دیاجاتا ہے۔ اعلی ٰ نمبروں کی بنیاد پر میرٹ بنایا جائے۔انٹری ٹیسٹ ہونا(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)
چاہئیے‘ یہ طلبہ کی ذہانت کا امتحان ہے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ دینے والے طلبا نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ثمامہ علی نے کہا کہ انٹر ی ٹیسٹ غیر ضروری ہے‘جب طلبا 12سال محنت کرتے ہیں اور دن رات ایک کرکے پڑھتے ہیں تو محض 2گھنٹے کے انٹری ٹیسٹ سے ان کی محنت پر پانی پھیر دیاجاتا ہے۔اس لئے حکومت انجینئرنگ کالجز و یونیورسٹیز میں داخلوں کی تعداد بڑھائے۔کامران شہزاد نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ ہونا چاہئیے کیونکہ اس سے طلبہ کی ذہانت کا پتہ چلتا ہے۔مرید حسین نے کہا کہ ایف ایس سی میں اعلی ٰ نمبروں کی بنیاد پر ہی میرٹ بنایا جائے‘ اس کے لئے الگ سے انٹری ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اعظم خان نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ طلبہ کا خون جلاتا ہے۔ 12سال کی محنت پر صرف2گھنٹے کے انٹری ٹیسٹ پر شب خون مارنا ظلم ہے‘ حکومت اس پر غور کرے۔محمد احمر نے کہا کہ انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ مشکل تھا‘ فزکس کے سوالات خصوصاً ٹف تھے۔ جہانزیب ظفر نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ ہونا چاہئیے‘ اس سے طلبہ کی صلاحیتوں کا پتہ چلتا ہے۔ جو طلبہ تیاری کرتے ہیں‘ ان کے لئے کچھ مشکل نہیں ہے۔
اظہار