ورلڈکپ 2019، پورے ٹورنامنٹ میں بلے بازوں میں سے بھارت کے روہت شرما چھائے رہے لیکن سب سے زیادہ وکٹیں کس ٹیم کے کس باؤلر نے حاصل کیں؟ جانئے

ورلڈکپ 2019، پورے ٹورنامنٹ میں بلے بازوں میں سے بھارت کے روہت شرما چھائے رہے ...
ورلڈکپ 2019، پورے ٹورنامنٹ میں بلے بازوں میں سے بھارت کے روہت شرما چھائے رہے لیکن سب سے زیادہ وکٹیں کس ٹیم کے کس باؤلر نے حاصل کیں؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)  ورلڈکپ میں روہت شرما اور مچل اسٹارک چھائے رہے بھارتی بیٹسمین 5 سنچریوں کے ریکارڈ سمیت ٹاپ اسکورر رہے آسٹریلوی بولر نے سب سے زیادہ 27 وکٹیں لیں۔ایکسپریس پی کےکے مطابق ورلڈ کپ میں زیادہ 5 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھارتی اوپنر روہت شرما نے قائم کیا،انھوں نے سب سے زیادہ648رنز بھی بنائے، ڈیوڈ وارنر647، شکیب الحسن606، جوئے روٹ549، کین ولیمسن 548 ٹاپ 5 میں شامل دیگر بیٹسمین ہیں، سب سے بڑی انفرادی اننگز آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کھیلی، انھوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 166 رنز بنائے، سب سے زیادہ 22چھکے انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے لگائے۔بابر اعظم ورلڈ کپ میں 350 سے زائد رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹرز میں سرفہرست آگئے، انھوں نے 437 رنز جوڑ کے جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑا، بابر 32 سال بعد ورلڈ کپ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین بھی بنے، سب سے زیادہ 27وکٹیں آسٹریلوی بولر مچل اسٹارک نے حاصل کیں۔رپورٹ کے مطابق ٹاپ 5 کے دیگر بولرز میں مستفیض الرحمان20، جوفرا آرچر19، لوکی فرگوسن اور جسپریت بمرا18،18 شکار شامل بھی ہیں۔پاکستانی محمد عامر17 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر رہے، وہاب ریاض ورلڈ کپ میں 35 شکار کرکے سابق کپتان عمران خان کو پیچھے چھوڑگئے، وسیم اکرم 55 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میچ میں 4شکار کرنے والے پہلے انڈر 20 بولر بنے، سری لنکن پیسر لیستھ مالنگا نے میگا ایونٹ میں وکٹوں کی تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بنایا، انھوں نے 26 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا، گلین میک گرا اور مرلی دھرن نے 30 جبکہ وسیم اکرم نے34 میچز میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کی تھی، آسٹریلوی وکٹ کیپر الیکس کیری نے وکٹوں کے پیچھے20 شکار کیے، سب سے زیادہ 12 کیچز تھامنے کا کارنامہ انگلینڈ کے جوئے روٹ نے انجام دیا۔

مزید :

کھیل -