سپریم کورٹ نے موبائل فون کمپنیوں کو اضافی ٹیکس وصولی سے روک دیا

سپریم کورٹ نے موبائل فون کمپنیوں کو اضافی ٹیکس وصولی سے روک دیا
سپریم کورٹ نے موبائل فون کمپنیوں کو اضافی ٹیکس وصولی سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے موبائل فون کمپنیوں کو اضافی ٹیکس وصولی سے روک دیا جس پر صارفین کو اب 100 روپے کے لوڈ پر 76 روپے 94 پیسے کی بجائے 88 روپے 90 پیسے ملیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے موبائل فون کمپنیوں کو اضافی ٹیکس وصولی سے روک دیا،جس پر کمپنیوں موبائل کارڈ پر آپریشنل اور سروسز چارجز ختم کردیئے ،سپریم کورٹ کے حکم پر آج سے عملدر آمد شروع ہو گیا ہے ،اب موبائل کارڈ پر 12 روپے 80 پیسے کٹوتی نہیں ہوگی ،صارفین کو 100 روپے کے لوڈ پر 88 روپے 90 پیسے ملیں گے ۔