کوئٹہ والوں کو سلام،آج تاریخی دن ہے،چیف جسٹس پاکستان کے کوئٹہ میں ای لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کے دوران ریمارکس

کوئٹہ والوں کو سلام،آج تاریخی دن ہے،چیف جسٹس پاکستان کے کوئٹہ میں ای لنک کے ...
کوئٹہ والوں کو سلام،آج تاریخی دن ہے،چیف جسٹس پاکستان کے کوئٹہ میں ای لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کے دوران ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(ڈیل یپاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے شہری کو زخمی کرنے کے ملزم کی 2 سال کی سزا کالعدم قرار دے دی،عدالت نے ملزم کو 40 ہزارروپے جرمانے کی رقم ایک ماہ میں اداکرنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ والوں کو سلام ،آج تاریخی دن ہے ،میری خواہش تھی ای کورٹ کا آغازکوئٹہ سے ہوتا لیکن تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہمیں کراچی سے آغاز کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ای لنک کے ذریعے کوئٹہ رجسٹری میں شہری کی سزا بڑھانے کی اپیل پر سماعت کی،ملزم مشتاق احمد پر علی رضا کو چاقو سے زخمی کرنے کا الزام ہے،ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 2 سال قید اور20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ،ہائیکورٹ نے سزا برقراررکھتے جرمانے کی رقم بڑھا کر40 ہزار روپے کردی،سپریم کورٹ نے شہری کو زخمی کرنے کے ملزم کی 2 سال کی سزا کالعدم قراردیدی اورجرمانے کی رقم ایک ماہ میں ادا کرنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کوئٹہ والوں کو سلام، آج تاریخی دن ہے ،میری خواہش تھی ای کورٹ کا آغازکوئٹہ سے ہوتا لیکن تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہمیں کراچی سے آغاز کرنا پڑا،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ چھٹیوں کے بعد خصوصی بنچ صرف ویڈیو لنک سے مقدمات سنے گا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ نادراکے شکرگزارہیں انہوں نے بہت تعاون کیامای کورٹ کے ذریعے پیسے اوروقت کی بچت ہوگی ،لاہور ،اسلام آباد،کراچی اور کوئٹہ میں بیک وقت مقدمات سنیں گے ۔