”بلاول بھٹو زرداری تحمل مزاج اور ٹھرکی صفت انسان ہیں، شادی نہیں، شادیاں کریں گے اور۔۔۔“ معروف ماہر علم نجوم نے تہلکہ خیزدعویٰ کردیا
اسلام آباد(آن لائن)نوجوان سیاسی لیڈر بلاول بھٹو زرداری انصاف پسند مدبر اور تحمل مزاج اور ٹھرکی صفت انسان ہیں شادی نہیں بلکہ شادیاں ہونگیں۔ماہر علم و ا عداد حنیف ملک کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سیاسی جوڑتوڑ میں بری طرح ناکام ہونگے اور پرانے سینئر پارٹی کے خیر خواہ بھی انہیں بہت جلد چھوڑ دیں گے، انصاف پسند بھی ہیں اور مشکل وقت میں صبر وتحمل کا بھی مظاہرہ کرتے ہیں،بلاول بھٹو میں بے تکلفی کا عنصر زیادہ پایا جاتا ہے۔پرانے دوستوں کو جلد بھلانے کی بھی عادت ہے اور نئے یار بنانے کی جستجو میں رہتے ہیں انکی شخصیت میں پایا جاتا ہے کہ وہ جب بھی کسی دوسرے کو ملیں تو انہیں لگے گا کہ وہ انکے خیر خواہ اور ہمدرد ہیں مگر یہ سب کچھ دکھاوا ہے محبت پیار عیش و عشرت سے گہرا لگاو¿ ہے حنیف ملک کے مطابق بلاول بھٹو کی پہلی شادی ناکام اور دوسری کامیاب ہوگی۔