ڈیفنس کی رہائشی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناکر سمندر کنارے پھینک دیا

ڈیفنس کی رہائشی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناکر سمندر کنارے پھینک دیا
ڈیفنس کی رہائشی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناکر سمندر کنارے پھینک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)ڈیفنس کی رہائشی لڑکی کو اس کی سہیلی کے ہمراہ آنیوالے نوجوان نے نشہ آور اشیاءکھلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد سمندر کنارے پھینک دیا، پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں دوست سمیت 2افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کے علاقے سی ویو پر واقع ولیج ریسٹورنٹ کے قریب سے اتوار کی صبح ایک لڑکی بے ہوشی کی حالت میں ملی جسے فوری جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں لڑکی کی شناخت 21سالہ ثنا کے نام سے ہوئی ہے جو ڈیفنس فیز 6کی رہائشی ہے، اور اس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کی شب اس کی دوست کرن اور علی نامی شخص اس کے گھر آئے تھے، جہاں ہم نے ساتھ کھانا کھایا،جس کے بعد میری حالت غیر ہو گئی اور اس کے بعد مجھ سے مبینہ طور پر زیادتی کی گئی اور جب میں بے ہوش ہو گئی تو مجھے سمندر کنارے پھینک دیا گیا، پولیس نے لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر396/19زیر دفعہ 376-337-380/34کے تحت اس کی دوست کرن اور علی نامی شخص کے خلاف درج کرلیا ،پولیس کے مطابق لڑکی کے طبی معائنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ دریں اثنا آئی جی سندھ نے درج کیس پرایس ایس پی ساﺅتھ انویسٹی گیشن سے تفصیلات طلب کرلیں،تفتیش کو لڑکی کے بیان اور واقعاتی شواہد کی بنیاد پر انتہائی غیر جانبدار اور نتیجہ خیز بنایا جائے،واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔